سری نگر//ملک کے سب سے بڑے بینک یعنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے رقم کے اخراج پر عائد چارج میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب بینک صارفین مہینے میں صرف4 مرتبہ ہی مفت پیسہ نکال پائیں گے۔ اس سے زیادہ مرتبہ برانچ سے پیسے نکالے گئے تو 15 روپے کا اضافی چارج ادا کرنا ہوگا۔جے کے این ایس کے مطابق یہ چارج صرف برانچ پر ہی نہیں بلکہ اے ٹی ایم سے رقم کے اخراج پر بھی عائد ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اس کے علاوہ چیک کے حوالہ سے بھی چارج میں اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اب کسی بھی کھاتہ بردار کو ایک مالی سال کے دوران صرف 10 چیک ہی مفت میں دستیاب ہوں گے، اس سے زیادہ پر چارج عائد ہوگا۔ ایس بی آئی کے علاوہ ایکسس بینک نے بھی اپنے ایس ایم ایس چارج، لاکر چارج میں اضافہ کر دیا ہے۔










