سرینگر//پلوامہ کے ڈولفن انٹرنیشنل اسکول میں مہک ڈرامٹک کلب سرینگر سے وابستہ فنکاروں نے اشوک کا لکھا اور فرحت صدیقی کی ہدایت کی کشمیری اسٹیج ڈرامہ پیش کرکے دھوم مچائی۔ ڈرامہ جہاں طنزومزاح سے بھرپور تھا وہیں اس ڈرامہ میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ سے متعلق ایک خاص پیغام بھی تھا اور اس پیغام کو ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں نے بہترین انداز میں طلبہ و طالبات تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں جن میں شبیر حکاک، فیاض صوفی، تنویر ڈار، فاطمہ صوفی، مہدی علی، جان مجروح، ہلال خان اور فرحت صدیقی شامل ہیں کی اداکاری کی طلبہ و طالبات اور اسکول کے دیگر عملہ نے خوب سراہنا کی۔ اس موقع پر کالج کے چئیرمین سید بلال فاضلی، اسکول کی پرنسپل سید سمیرائطلبہ و طالبات کے علاوہ اسکول کے دیگر عملہ نے بھی فنکاروں کی سراہنا کی۔ آخر پر مہک ڈرامٹک کلب کی سربراہ فرحت صدیقی نے پرنسپل سید سمیراء کو اعزاز سے بھی نوزا۔واضح رہے اس پروگرام کو منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا کا تعاون حاصل تھا۔










