atal dulloo

مہنگائی کے دورمیں نظرثانی شدہ شرح پر مہنگائی بھتہ وگزار کرنے کاحکم

اب بنیادی تنخواہ پرماہانہ یکم جنوری2022سے 34فیصد مہنگائی بھتہ دیاجائیگا: فائنانشل کمشنراتل ڈلو

سرینگر// حکومت جموں وکشمیر نے مختلف سرکاری محکموںمیں تعینات مستقل ملازمین اور پینشنروں وفیملی پینشنروں کے حق میں’ مہنگائی کے دورمیں مہنگائی بھتہ نظرثانی شدہ شرح کے مطابق واگزار کرنے کااعلان‘ کردیا۔جے کے این ایس کے مطابق فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکرٹری)اتل ڈلو (آئی اے ایس )کی جانب سے بحکم لیفٹنٹ گورنر 20اپریل2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر113-Fآف2022بعنوان’سرکاری ملازمین کو مہنگائی الاؤنس کی ادائیگی یکم جنوری2022 سے لاگو نظرثانی شدہ شرح پر‘میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی فائل نمبرGAD-CORD/113/2021-09-GADکاحوالہ دیاگیا ہے۔حکومتی آرڈر نمبر 304 ایف آف 2021 مورخہ 17 نومبر 2021 کے تسلسل میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت ریگولر تنخواہ کی سطح پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو حسب ذیل مہنگائی الاؤنس ادا کیا جائے گا۔سرکاری آرڈر کے مطابق اب جموں وکشمیر کے مختلف سرکاری محکموںمیں مستقل بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کوبنیادی تنخواہ پرماہانہ 31فیصد مہنگائی بھتے کے بجائے یکم جنوری2022سے 34فیصد مہنگائی بھتہ ماہانہ دیاجائیگا۔فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکرٹری)اتل ڈلو (آئی اے ایس )کی جانب سے جاری اس اہم حکمنامے میں سرکاری ملازمین کے حق میں واگزار ہونے والے نظرثانی شدہ شرح کی بنیاد پر مہنگائی بھتے کی مزید وضاحت کی گئی ہے ۔اس دوران فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکرٹری)اتل ڈلو (آئی اے ایس )کی جانب سے بحکم لیفٹنٹ گورنر 20اپریل2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر114-Fآف2022بعنوان’پینشنروں،فیملی پینشنروں کو مہنگائی الاؤنس کی ادائیگی یکم جنوری2022 سے لاگو نظرثانی شدہ شرح پر‘میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی فائل نمبر GAD-CORD/113/2021-09-GAD کا حوالہ دیاگیا ہے۔حکومتی آرڈر نمبر 305 ایف آف 2021 مورخہ 17 نومبر 2021 کے تسلسل میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت پینشنروں،فیملی پینشنروں کو بنیادی تنخواہ پرماہانہ 31فیصد مہنگائی بھتے کے بجائے یکم جنوری2022سے 34فیصد مہنگائی بھتہ ماہانہ دیاجائیگا۔