Manooj sinha

مہلوک عام شہریوں کے لواحقین کے ایک ایک آنسوں کاحساب لیا جائے گا:منوج سنہا

سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گونر منوج سنہا نے وادی کشمیر میںگزشتہ کئی روزہوئی شہری ہلاکتوں پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں کہا کہ مارے گئے افراد کے رشتہ داروں کے لواحقین کے ایک ایک آنسوں کا حساب لیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا سیکورٹی فورسز کے ساتھ تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور امن کے دشمنوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا جبکہ جموں و کشمیر کے سوا کروڑ لوگوں کے مال جان کی مکمل حفاظت سرکاری کی زمہداری ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق منوج سنہا نے جمعہ کے روز میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی حفاظت کرنا ہماری زمہداری لیکن جو واراتیں یہاں انجام دی گئی ہے اس حوالے سے کوئی بھی ان پٹ فورسز کوپہلے نہیں تھا ۔ انہوں نے بتایا مجھے لگ رہا ہے اُس پار بیٹھے لوگوں کو یا جو یہاں جنگجوئیت کو بڑھا وا دینا چاہاتے ہیں یہاں کی تعمیر و ترقی اور سیاحوں کابڑے تعداد میں آنا ،نڈسڑیز یہاںقائم ہوں ناانہیںاچھا نہیں لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ امن کو خراب کرنے کے پیچھے لگ جاتے ہیںاور کسی عام نہتے شہریوں ہلاکتیں انجام دیکریہاں اس طرح کی سازش رچاتے ہے ۔ایل جی نے بتایا ہم ان کی ہر سارش کو نیست و نابود کیا جائے جس کے لئے تمام کوششیں کی جائیں گی ۔پچھلے دو سالوں سے جس طرح سے جموں و کشمیر جس ترقی کے راستوںپر چل رہا جس میں خاص کرگزشتہ تین چارمہینوں میں جہاںصرف جون میں ساڑے دس لاکھ،جولائی میں گیارہ لاکھ28ہزارسیاح یہاں آئے جبکہ اگست میں ساڑے بارہ کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا ہے اور کچھ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں امن اور ترقی ہو ۔ ایل جی نے بتایا میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہیومن رائٹس کے چمپئین آج کہا ںہیں۔انہوں نے بتایا جو لوگ1990کے خراب حالات میں بھی کشمیر کو چھوڑ کر نہیں چلے گئے یا جو یہاں بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے تھے یہاں خواتین تک کو نہیں بخشا نہیں گیا ہے ۔ایل جی نے بتایا سماج کے ہر طبقے کے اس طرح کے واقعات انجام دینے والوں کے خلاف مذمت کرنی چاہے تاکہ ان لوگوں کو کوئی جگہ نہ ملے ۔جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا جو لوگ ان واردتوں میں اپنی جانیں گنواں بیٹھے ہیں میںانہیں میں خرا عقیدت پیش کرتا ہوںاوع ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔انہوں نے بتایا مارے گئے افراد کے رشتہ داروں کے آنکھوں سے نکلنے ولے اایک ایک آنسوں کا حساب لیا جائے گا اور ملوث افراد کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے بتایا اس حوالے سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور امن کے دشمنوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا ۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر کے سوا کروڑ آبادی کے مال جان کی حفاظت کرنا سرکار کی زمہداری ہے ۔