مہلوکین کے لواحقین کوفی کنبہ 3لاکھ روپے بطورریلیف

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کااعلان، زخمیوں کوبہتر علاج کی یقینی دہانی

سری نگر//جے کے این ایس//جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے ڈوڈہ سڑک حادثے میںکئی قیمتی جانوںکے اتلاف پرسخت دُکھ ظاہر کرتے ہوئے حکام کوہدایت دی کہ مہلوکین کے غمزدہ لواحقین کو فوری راحت اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کریں۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کو سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مہلوکین کے غمزدہ لواحقین کو فوری راحت اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کریں۔انہوںنے ٹویٹ میں لکھا’’ڈوڈہ میں ہونے والے المناک سڑک حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ میرے خیالات اور دعائیں ان خاندانوں کے لئے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ منوج سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ضلع انتظامیہ کو مرنے والوں کے اہل خانہ کو فوری امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔لیفٹنٹ گورنرنے بعدازاںمہلوکین کے لواحقین کوفی کنبہ 3لاکھ روپے بطورریلیف دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت المناک ڈوڈہسڑک حادثہ میں زخمیوں کے علاج کو یقینی بنائے گی۔انہوںنے کہاکہ لیفٹنٹ گونر کے صوابدیدی فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کوفی کنبہ 2لاکھ روپے اور روڈ متاثرین کے فنڈ سے فوری ریلیف کے طور پر ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔