کپواڑہ میں جسمانی طور پر نا خیز افراد کا احتجاج

مہجورنگرعلاقہ میں بجلی کی مسلسل عدم فراہمی،مقامی لوگوں کا محکمہ بجلی کیخلاف احتجاج

سری نگر//شہرسری نگرکے مہجورنگرعلاقہ میں لوگوںنے بجلی کی مسلسل عدم فراہمی کولیکر محکمہ بجلی کیخلاف احتجاج کیا۔احتجاجی لوگوںنے الزام لگایاکہ من مر ضی کی بنیادپرمیٹر نصب کرنے کے بہانے فرنڈس کالونی اورروز کالونی سمیت پورے مہجور نگرعلاقہ میں بجلی نظام درہم برہم کیاگیاہے ۔جے کے این ایس کے مطاق بدھ کے روز علاقہ مہجور نگر کے لوگ تنگ آمدبہ جنگ آمد کے مصداق یہاں بنڈ پرجمع ہوئے اورانہوںنے محکمہ بجلی کیخلاف غم وغصے کااظہارکیا۔احتجاج میں شامل لوگوںنے بتایاکہ محکمہ بجلی کے فیلڈ انجینئراورملازم اپنی مرضی کے مطابق علاقہ مہجورنگرکی مخصوص کالونیوںمیں بجلی میٹر نصب کرنے پربضد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں دھمکایااورڈرایاجاتاہے کہ اگرہم نے بجلی میٹر نصب کرنے میں تعاون نہیںکیا توہمارے کیخلاف پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیاجائے گا۔احتجاجی لوگوںکاکہناتھاکہ محکمہ بجلی کے جونیئراورفیلڈ ملازمین فرنڈس کالونی اورروز کالونی میں بجلی میٹر نصب کرنے پربضد ہیں جبکہ ہم نے اُنھیں بتایاکہ آپ میٹر نصب کرنے کی کاررائی سبھی علاقوںمیں ایک ساتھ شروع کریں ۔لوگوںکامزیدکہناتھاکہ گزشتہ تین ہفتوں سے پورے مہجورنگرعلاقے میں عملاًاندھیراچھایاہواہے ،کیونکہ محکمہ بجلی نے شاید انتقامی کارروائی کے بطوریہاں بجلی فراہم کرنے پرروک لگارکھی ہے ۔احتجاج میں شامل لوگوںجن میں سکھ برادری کے کئی افرادبھی شامل تھے ،نے الزام لگایاکہ بھاری برکم بجلی فیس وصولنے کے باوجودمحکمہ بجلی اپنے صارفین کے حقوق سلب کرنے کامرتکب ہورہاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ماہانہ 800سے لیکر1500روپے بجلی فیس اداکرتے ہیں لیکن ہمیں مہینے میں 100روپے مالیت کی بجلی بھی سپلائی نہیں کی جاتی ہے ۔