مہاشیوراتری تہوار کے سلسلے میں محکمہ ماہی پالن بارہمولہ کا ضلع میں خصوصی ٹراؤٹ مچھلی کی فروخت کا اِنتظام

مہاشیوراتری تہوار کے سلسلے میں محکمہ ماہی پالن بارہمولہ کا ضلع میں خصوصی ٹراؤٹ مچھلی کی فروخت کا اِنتظام

بارہمولہ// مہا شیوراتری تہوار کے پیش نظر ماہی پروری محکمہ بارہمولہ نے ضلع میں ٹراؤٹ اور کارپ مچھلی کی فروخت کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرماہی پالن بارہمولہ محمد شفیع وانی کے مطابق ٹراؤٹ اور کارپ مچھلی پنڈت برادری کے لئے 25 اور 26 ؍فروری 2022 ء کو اہم مقامات یعنی بارہمولہ، ٹنگمرگ،اُوڑی، سوپور، پٹن میں دستیاب ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ لوگ ضلع کے مختلف یونٹوں میں قائم محکمہ کے خصوصی سیل آؤٹ لیٹس سے ٹراؤٹ مچھلی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس موقعہ پر خصوصی اِنتظامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ پنڈت برادری کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے تہوار کے موقعہ پر پنڈت برادری کو مبارکباد بھی دی۔