محکمے کی کا میابیو ں اور مختلف اقدامات کی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی
،محکمہ ڈاک دنیا کا سب سے وسیع و عریض ڈاک کا نظام ہے
سری نگر / /شمالی کشمیر کے مکھیہ ڈاک گھر کپوارہ میں ایک گرینڈ میلے کا انعقاد کیا گیا جسمیں کپوارہ سب ڈویژن کے ہندوارہ ،سوگام ،کپوارہ اور ترہگام سب آفسوں کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سپر انٹنڈنٹ محکمہ ڈاک شمالی کشمیر ایس ،کے ،چوگ مہمان خصوصی تھے ۔سب ڈویژنل انسپکٹر امیتاز احمد نے ڈاک خانو ں کی مختلف سکیمو ں پر مکمل روشنی ڈالی ۔سپر انٹنڈنٹ بارہ مولہ ڈویژن ایس کے چوگ نے کہا کہ محکمہ ڈاک کو زائد برسو ں سے مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت حاصل ہے اور اس محکمہ نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میںاہم رول ادا کیا اور یہ کئی طریقوں سے بھارت شہریو ں کی زندگیو ں سے مربوط ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاک پہنچانا ،چھوٹی بچت اسکیمو ں کے تحت ڈپازٹوں کی وصول یابی ،پوسٹل لائف انشور نس (پی ایل آئی)اور دیہی پوسٹل لائف انشورنس کے تحت لائف انشورنس کو فراہم کرنا اور دیگر خدمات فراہم کرنا محکمہ پوری کوشش کرتا ہے ۔ایس پی نے مزید کہا کہ بینکاری خدمات اور مالی شمولیت سے عوام کو کافی سہولیات دستیاب ہے اورعوام کو بڑے پیمانے پر ڈیجٹل طور پر مالیاتی اختیار سے لیس کرنا بھی نشانہ ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ ڈاک کو اب اے ٹی ایم ،انٹرنیٹ اور موبائل بینکینگ کے ذریعے 24گھنٹے خدمات فراہم کرنے کے قابل بنا دیا جبکہ دیہی آ بادی کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانا محکمہ کا خواب ہے اور اس پر کوشش جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ ڈاک اب تقری کے دو ڈ میں شامل ہے اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگو ں کو کئی بھی پوسٹ آفس سیونگ بینک ٹرانزیکشن کرنے کے لئے قصبے اور شہریو ں میں آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ سہولیات ڈاکخانو ں کی مقامی برانچ کے ذریعے ان کی دہلیز پر دستیاب ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ لڑکیو ں کو معاشی طور پر با ختیار بنانا بھی ڈاکخانو ں کی سکیمو ں میں شامل ہے اور اب سوکنیا سمردھی اکا وئنٹ (ایس ایس اے)سکیم کو لڑکیو ں کی خوشحالی کی سکیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے تاکہ یہ سکیم لڑکیو ں کے روشن مستقبل کو یقینی بناتی ہے اور اس سکیم نے لڑکیو ں کو مناسب تعلیم ،شادی کے اخراجات اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے میں سہولیات فراہم کی ہے اور یہ اکاوئنٹ کسی بھی نزدیکی پوسٹ آفس میں کھولا جا سکتا ہے ۔سپر انٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ آدھار اندارج اور اپ ڈیٹ کے مراکز کے زریعے شہریو ں کو نیا آدھار بنانے اور کسی بھی تبدیلی غلط اندارج کی صورت میں آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے لئے بھی محکمہ ڈاک میں آ سانی ہے اور اس کے لئے محکمہ ڈاک کے جی ڈی ایس ملازمین کو تربیت بھی دی گئی ہے ۔محکمہ ڈاک نے لائف انشونس ،جنرل انشورنس جیسے مو ٹر ویکل وغیرہکی تجدید کے لئے پریمیم کی وصولیابی سکیم بھی ڈاک خانو ں میں دستیاب ہے ۔۔انہو ں نے کہا کہ سفری خدمات جیسے ٹکٹ بکنگ سروس ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کے ذریعے سفر کرنے کی سہولیات بھی ڈاک خانو ں میں میسر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ ڈاک نے شمالی ضلع کپوارہ کے تمام ڈاک گھرو ں بشمول برانچ آفسوں کو آن لائن کیا ہے اور اب ہر دیہی علاقہ میں لوگو ں کو ہر سہولیات میسر ہوگئی ۔انہو ں نے ملازمین سے کہا کہ وہ لوگو ں کی خدمات بھر پور کوشش کریں اور انہیں ڈاک خانو ں کی سکیمو ں کے بارے میں جانکاری فراہم کریں ۔










