پٹنہ/یو این آئی//بہار حکومت نے ریاست کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار اور خود کفیل بنانے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے ۔ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت ہر کنبے کی ایک مستحق خاتون کو خود روزگار فراہم کرنے کے لیے 10 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ اس اسکیم کا باضابطہ آغاز 26 ستمبر کو ہوگا۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی آن لائن شرکت کریں گے جبکہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار پروگرام کے مہمانِ خصوصی ہوں گے ۔ اس دوران ریاست کی 75 لاکھ خواتین کے بینک کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے کی رقم ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت ان خواتین کے درمیان ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے تقسیم کیے جائیں گے ۔ اس پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں دیہی ترقیات محکمہ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کو خط جاری کیا ہے ۔ جس میں خاص طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ اس موقع کو کلسٹر لیول یونین اور گرام سنگٹھن کی سطح پر ایک تہوار کے طور پر منایا جائے ۔
ایم اے روڈ وومنز کالج نے جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی میں شاندار رول اَدا کیا ہے ۔سکینہ اِیتو
جاوید رانا نے جموںوکشمیر میں قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی اَپنانے پر زور دیا
پانچ برس کے بعد ہماری کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔ نائب وزیر اعلیٰ
لیفٹیننٹ گورنر نے زنگلی کپواڑہ میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کا سینٹر’ روشن مستقبل‘ کا دورہ کیا
سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے تحقیقی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ٹی اے سی میٹنگ کی صدارت کی
یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں اضافہ
آسٹریلیائی وزیر کرس کا اگلے ہفتہ دورہ ہند
برطانوی یونیورسٹیوں میں یہودی طلبہ کا تحفظ، سخت اقدامات کی ہدایت
مقامی انتخابات ہونے تک مہاراشٹر میں ایس آئی آر کو موخر کریں: ایس ای سی نے ای سی پر زور دیا
‘ ٹرمپ کا دعویٰ آپریشن سندور’ روک دیا، کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اب بھی خاموش ہیں