نئی دہلی : کیرالا میں ایک شخص کو اپنی قسمت پر یقین نہیں آیا جب اس نے ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی جب وہ قرض ادا کرنے کے لیے اپنا گھر بیچنے والا تھا۔ اس شخص نے اپنا مکان بیچنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ اس پر50 لاکھ روپے کا قرض تھا۔ تاہم، ان کی قسمت صحیح وقت پر چمکی، اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ انہوں نے ایک کروڑ روپے کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔کیرالا کے محمد نامی منجیشورم کے ایک پینٹر کے جنھوں نے کیرالہ اسٹیٹ لاٹریز کے ذریعے لاٹری کا انعام حاصل کیا۔یہ سب پیر کو اس وقت ہوا جب محمد اپنے نو تعمیر شدہ 2,000 مربع فٹ گھر کے لیے ٹوکن ایڈوانس لینے والے تھے۔ لیکن چند لمحے پہلے محمد کو معلوم ہوا کہ اس نے بھاری انعام جیت لیا ہے۔ محمد اور ان کی اہلیہ کے پانچ بچے ہیں جن میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔










