مالی برس 2025-26 کیلئے جنوبی کشمیر کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کیلئے 109.22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ

مژھل۔ زیڈ گلی ٹنل کی منظوری۔ نائب وزیر اعلیٰ

کہا ، ڈِی پی آر کی تیاری کو سالانہ ورک پلان میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ ماچل سیکٹر کو زیڈ گلی کے مقام پر اندرونی علاقوں سے جوڑنے کے لئے ایک ٹنل کی منظوری’دیگر برائے سرمایہ جاتی حصول‘ کے تحت دی گئی ہے اور اس کے ڈِی پی آر کی تیاری کی تجویز دی گئی ہے تاکہ اسے سالانہ ورک پلان 2026-27 میں شامل کیا جا سکے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بات آج ایوان میںممبر اسمبلی قیصر جمشید لون کی طرف سے اُٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی ۔ اُنہوں نے کہا کہ مژھل علاقہ سرما کے مہینوں میں شدید برفباری کا شکار رہتا ہے جس کی وجہ سے رابطہ متاثر ہوتا ہے اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرما کے دوران بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک ادارہ جاتی میکانزم موجود ہے ، جس میں پیشگی منصوبہ بندی اور ضروری انتظامات کئے جاتے ہیں تا کہ بنیادی خدمات ، بشمول صحت کی سہولیات اور ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لولاب ۔ بانڈی پورہ ٹنل کی تعمیر کیلئے مقامی آبادی کی طرف سے نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں جس میں اس کی سٹریٹجک اور رابطے کی اہمیت کا حوالہ دیا گیا ہے ۔