مڑھ حلقہ میں سیلاب کے بعد 9.84 کروڑ روپے کی مالیت کے 92 بحالی کام شروع کئے گئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

مڑھ حلقہ میں سیلاب کے بعد 9.84 کروڑ روپے کی مالیت کے 92 بحالی کام شروع کئے گئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ

متاثرہ کنبوں میں 8.87 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے

جموں//حکومت نے ایوان میں بتایا کہ 2025 کے سیلاب کے بعد جموں کے مڑھ حلقہ میں 9.84 کروڑ روپے کی مالیت کے 92 بحالی کام شروع کئے گئے ۔ یہ معلومات نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چوہدری نے قانون ساز اسمبلی میں سریندر کمار کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں دیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ حلقہ میں 90 متاثرہ کنبوں میں ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت 8,87,000 روپے تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مڑھ حلقہ کے باشندوں کو گذشتہ سال سیلاب کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔ تا ہم انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے آفت کے فوراً بعد فوری تشخیص اور ردِ عمل کے اقدامات کئے اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ ( ایس ڈی آر ایف ) کے ایس او پی کے مطابق اقدامات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ترجیحی بنیاد پر ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت امداد فراہم کی گئی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ خاندانوں کو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ( آئی آر سی ایس ) کے تحت راشن اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ میں سیلاب کے دوران نقصان پہنچنے والی 92 سہولیات بشمول سڑکیں ، پُل ، واٹر سپلائی سکیمز ( ڈبلیو ایس ایس ) ، بجلی اور دیگر اہم عوامی انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کے کام پی ڈبلیو ڈی ، پی ایم جی ایس وائی ، جے پی ڈی سی ایل ، پی ایچ ای ، جے ایم سی ، بی ڈی او دفاتر منڈل فلاں اور مڑھ کے تحت شروع کئے گئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عارضی بحالی کیلئے شروع کئے گئے زیادہ تر کام مکمل ہو چکے ہیں اور چند کام جولائی اور اگست 2026 تک مکمل کئے جائیں گے ۔