چرارِ شریف//عبوری سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی مُبارک گُل نے حضرت نور الدین ولی ؒ کے سالانہ عرس کے پروقار موقعہ پر آج چرارِ شریف میں زیارت گاہ پر حاضری دی اور جموںوکشمیرکے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دُعا کی۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران زیارت گاہ پر آنے والے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کے آرام اور سہولیت کے لئے مناسب اِنتظامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَوقاف اَنتظامیہ کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے محکمہ فلوری کلچر کو ہدایت دی کہ وہ قریبی پارک کی ترقی اور خوبصورتی کا کام انجام دیں تاکہ عقیدتمندوں اور آنے والے لوگوںکے لئے پُرسکون ماحول میں اضافہ ہو۔حضرت نور الدین ولی ؒ کا سالانہ عرس جو روحانیت اور امن کے لئے اَپنی خدمات کے لئے جانا جاتا ہے ۔ایک اہم بقعہ عالیہ اور زیارت گاہ ہے جو مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کو اَپنی طرف متوجہ کر تا ہے ۔عبوری سپیکر کی زیارت گاہ کی ترقی کے حوالے سے گہری فکر خطے کے ثقافتی اور روحانی ورثے کے احترام اور تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔










