editorial

موسم سرماء کی تیاریاں شروع

گرم ملبوسات اور الیکٹرانک آلات کی خریداری عروج پر

وادی کشمیر میں موسم سرماء کی آمد آمد کے پیش نظر وادی کشمیر میں لوگوں کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں اور بڑے پیمانے پرگرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک آلات کی خریداری عروج پر ہے اورنئے نئے روم ہیٹر، گیس ہیٹر اور اے سی وغیرہ کی کا کاروبار بڑھ رہا ہے ۔وادی کشمیر میں سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی لوگوں نے سردیوں کیلئے بڑے پیمانے پرتیاریاں شروع کرتے ہوئے گرم ملبوستا اور دیگر الیکٹرانک آلات کی خریداری شروع کردی گئی ہے ۔اس بیچ نئے نئے آلات جن میں روم ہیٹر ، گیس ہیٹر، وال ہیٹر وغیرہ کی خریداری بڑھ رہی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے اور صبح و شام کے اوقات کافی سردیاں محسوس کی جا رہی ہے ۔ اسی دوران وادی کے مختلف الیکٹرانک دکانوں پر نئے اقسام کے گرمی دینے والے آلات موجود ہے جبکہ اس کے علاوہ گرم ملبوسات کی خریداری بھی شروع ہو گئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے سردیوں سے بچنے کیلئے ان چیزوں کی خریداری شروع کر دی ہے اور مختلف دکانوں پر گرمی دینے والے آلات کی خریداری میںمصروف نظر آ رہے ہیں ۔ لوگ اپنے من پسند چیزوں کو خریدتے ہیں جبکہ ان کی وارنٹی بھی پہلے دیکھی جاتی ہے ۔ بیت ساری چیزیں بہتر متبادل کے طور پر پیش کیاجارہا ہے جو نہ صرف پیسوں کی بچت ہے بلکہ یہ کم وولٹیج میں بھی عمدہ گرمی کا احساس دلائے گا۔