ویری ناگ اور ڈورو کو پانی کی فراہمی یکساں طور پر یقینی بنائیں: جی اے میر

مودی اور آر ایس ایس ملک کو توڑنے کی سیاست کررہے ہیں: غلام احمد میر

سری نگر//کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کی اترپردیش میں گرفتاری کے خلاف پردیش کانگریس نے احتجاج کرتے ہوئے اترپردیش میںیوگی آدیتہہ ناتھ حکومت کو برخواست کرنے کی مانگ کی ہے۔ کے این ایس کے مطابق مولانا آزاد روڑ سرینگر میں پردیش کانگریس صدر دفتر پر سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کیا اور انچارج اترپردیش جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔ احتجاجی کارکنوںنے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’پرینکانئی آندھی ہے،دوسری اندرا گاندھی ہے‘، پرینکا گاندھی آگے بڑھو، ہم تمہارے ساتھ ہے‘ ک نعرے تحریر تھے۔ احتجاجی کانگریس کارکنوںنے پارٹی صدر دفتر سے نکل کر سڑک پر احتجاج کیا اورپریس کالونی کی طرف جانے کی کوشش کی۔ اس موقعہ پر پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اور کئی کارکنوںکو حراست میں لے لیا۔ پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے صدر دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ملک کو جس طرح توڑ پھوڑ کی سیاست مودی سرکار اور آر ایس ایس چلا رہی اُس کی تازہ مثال آپ نے 2 دن قبل لکھمپور کھیری اتردیش میں دیکھی جہاں پرہمارے ملک کے کسان پُرامن طریقے سے احتجاج کررہے تھے جو 3 قانون اُن پر مودی سرکار نے زبردستی تھوپ رہی ہے‘‘۔ انہوںنے کہاکہ ’’بھاجپا کے مرکزی وزیر مملکت امور داخلہ اجے مشرا اور ان کا بیٹاآشیش مشرا، اس کی پوری غنڈوں کی جماعت جس طرح سے پُرامن کسانوں کے دھرنے کے بیچ میں ایک ہائی پروفائل گاڑیوں کا ایک قافلہ لے کراور بے تحاشا طریقے سے کسانوں کے اوپر سے کچل کے پاس کیااورجس میں قریب ہمارے 8کسان مارے گئے، وہ پورے ملک نے دیکھا‘‘۔ غلام احمد میر نے کہا کہ ’’کتنا پاور کا نشہ، کتنا غنڈائی پن، مودی اور یوگی اترچکا ہے ،چونکہ اُن کو شاید زمین سے اب محسوس ہورہاہے کہ ملک اب ہم کو ہمیں نکار نے جارہا ہے، کسان ہم کونکارنے ، نوجوان ہم کونکارنے جارہا ہے، ایسے میں وہ غنڈائی پن پر اترآئے اور 8 کسانوں کا قتل کیا جس کو لیکر پورے ملک میں اور پوری دنیا میں اس وقت واویلا ہورہا ہے‘‘۔ انہوںنے کہاکہ ’’ ہماری قومی ہمالیڈر پرینکا گاندھی لکھنو میں موجود تھی اور وہ مہلوک کسانوں کے کنبوں سے تعزیت پرسی کرنے جارہی تھی لیکن انہیں یوگی حکومت کی پولیس نے 5گھنٹوں ک راستے میں بند رکھا ، اغوا کرنے کی کوشش کی اور بنا کسی وارنٹ اورایف آئی آرپچھلے48گھنٹوں سے حراست میں ہیں، آج پورے ملک میں کسانوںکے حق میں اور پرینکاگاندھی کی رہائی میں آواز اٹھ رہی ہے، وہ قابل سراہنا ہے‘‘۔ انہوںنے کہاکہ ’’پرینکا گاندھی نے جس طرح یوگی کے غنڈوںکے ساتھ اکیلے مقابلہ کیا، ہم ان کی ہمت کی داد دیتے ہیں اوران سے یکجہتی کیلئے احتجاج کررہے ہیں‘‘۔ انہوںنے کہاکہ جب تک پرینکا گاندھی جیل میں رہے گی، جب تک اس کو یوگی آدیتہ ناتھ بند رکھے گا، تب تک پورے ملک میں کانگریس کارکنان سڑکوں پر رہینگے‘‘۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے 3مدعے کسانوں کو انصاف دو، قاتلو کو سزا دو اور پرینکا گاندھی کو رہا کرو،اس کیلئے آواز بلند کرینگے۔قابل ذکر ہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں 8 افراد ہلاک جبکہ کئی کسان زخمی ہو گئے تھے۔لکھیم پور تشدد معاملہ میں پولیس نے قتل، مجرمانہ سازش اور بغاوت سمیت کئی دفعات کے تحت مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ لکھیم پور کھیری کے تکونیا تھانے میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور یہ ایف آئی آر بہرائچ نانپارہ کے رہنے والے جگجیت سنگھ کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔