پی ایم مودی کی مقبولیت میں اضافہ

موجودہ دگرگوں حالات میں بھارت آج دنیا کیلئے ایک نئی امید

ہر نسل میں لگاتار کردار سازی ہر معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے:وزیراعظم

سرینگر//وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے موجودہ دگرگوں حالات میں بھارت آج دنیا کیلئے ایک نئی امید ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم نیا بھارت بنانے کے لئے اجتماعی کوششیں کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے دنیا میںدواؤںاور ٹیکوں کی تقسیم کے ذریعے خود کفیل بھارت کی ایک نئی امید پیدا کی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کے اتھل پتھل کے حالات میں بھارت آج دنیا کی ایک نئی امید ہے۔ انھوں نے یہ بات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وڈوڈرا میں یووا شیور سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا اہتمام دو سوامینارائن مندروں نے کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم نیا بھارت بنانے کے لئے اجتماعی کوششیں کررہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بے چینی اور تنازعات سے پْر آج دنیا امن کیلئے بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر نسل میں مسلسل کردار سازی ہرمعاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم پوری انسانیت کو یوگ اور آیوویدکی طاقت کا راستہ دکھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم سافٹ وئیر سے خلاءکی جانبایک نئے مستقبل پر آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے دنیا میںدواؤںاور ٹیکوں کی تقسیم کے ذریعے خود کفیل بھارت کی ایک نئی امید پیدا کی ہے۔ سنسکار Abhyuday شیورکا اہتمام کرنے کے لئے سوامی نارائن مندروں اور ان کے سنتوں کی ستائش کرتے ہوئیوزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری ثقافت اور ہمارے ملک میں Abhyuday لائے گا۔ انھوں نے کہا کہسنتوں کی موجودگی میں شیور کے انعقاد سے اس کے اثرات اور زیادہ روشن ہوں گے۔ جنابمودی نے کہا کہ شیور کا اہتمام ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جبکہ ملک آزادی کاامرْت مہوتسو منا رہا ہے۔وڈودرہ میں شری سوامی نارائن مندر، کنڈل دھام اور شریسوامی نارائن مندر، کریلی باغ نے اس شیور کا اہتمام کیا ہے۔ اس شیور کا مقصد ایکبھارت سریشٹھ بھارت، آتم نربھر بھارت اور سووچھ بھارت جیسے پروگراموں کے ذریعے اورزیادہ تعداد میں نوجوانوں کو سماجی خدمت اور ملک کی تعمیر کے کام میں شامل کرناہے۔