نہایت ہی دُکھ کے ساتھ اِس جانکاہ خبر کو سرنامہ بنایا جارہا ہے کہ قوم وملت کے خیر خواہ اور فخر اہل بیت اطہاعلیہ اسلام مولوی محمدعباس انصاری طویل علالت کے بعد 25اکتوبر2022مطابق 28ربیع الاول1444ھ بروز منگل وار رحلت فرماگئے۔ مرحوم ایک عظیم مذہبی راہنما ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی وفلاحی کاموں کو انجام دینے میں پیش پیش رہتے تھے۔قوم وملت کا درد اُن کی رگ رگ میں بسا تھا۔ خدائے برحق سے دست ودُعا ہوں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں خاص مقام عطا کرے اور لواحقین کو مع مسرور عباس انصاری کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی قوت بخشے ۔آمین
احقر اِن کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
حسن ساہو،جرنلسٹ
ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر










