سرینگر // پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 11سرکاری ملازمین کی برطرفی کو مجرمانہ قرار دیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے لکھا کہ مرکزی حکومت متواتر طور پر مصنوعی قومیت کی آڑ میںآئین کو پامال کرتے ہوئے جموںو کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار بنا رہی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ تمام فیصلہ ساز پالیسیوں کا بنیادی مقصد جموں وکشمیر کے لوگوں کو سزا دینا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ حکومت ہند جموں وکشمیر کے لوگوں کو مصنوعی قومیت کی آڑ میں آئین کو بالائے طاق رکھ کر بے اختیار بنا رہی ہے جس پر لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ جموںوکشمیر انتظامیہ نے سنیچر کو حزب المجاہدین کے 2بیٹوں سمیت11سرکاری ملازمین کو انتہا پسند تنظیموں کے لئے مبینہ طور کام کرنے کے سبب نوکریوں سے برخواست کیا۔










