وادی کشمیر میں انکالوجی کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے مریضوںکو مئیسر رہے گی
سرینگر//وی او آئی//منی پال ہسپتال نئی دلی نے سرینگر میں انکالوجی او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میںمریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھنے کیلئے یہ اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ریندر کمار اور سید عاسف کے علاوہ منی پال سے وابستہ دیگر ڈاکٹروںنے بتایا کہ وادی کشمیر کے مریضوں کو کینسر کے مرض کیلئے دلی ،ممبئی اور دیگر بڑے شہروں کو جانا پڑتا ہے لیکن اب ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات بہم رکھی جارہی ہے اور ایک ہی چھت کے نیچے مریضوں کو اس مرض سے جڑی تمام سہولیات دستیاب رہیں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ وادی کشمیر میں عام طور پر لنگ کیسنر، فوڈ پائپ کا کینسر اور معدے کے کینسروں مریضوں میں پائے جاتے ہیں اور ان کا زیادہ تر علاج تھرپی یا آپریشن کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس مریض میں کئی مرحلے ہوتے ہیں اور ہر مرحلے کیلئے الگ الگ علاج ہوتا ہے ۔ ڈاکٹروںنے بتایا کہ اگر مریض کو صحیح جانکاری اور صحیح وقت پر صحیح علاج ملے تو عین ممکن ہے کہ مریض شفایاب ہوں ۔ انہوںنے بتایا کہ ملک کے بڑے ہسپتالوں میں اب روبوٹک سرجری دستیاب ہے البتہ سرینگر میں ابھی یہ سہولیت دستیاب نہیں ہے تاہم منی پال ہسپتال کی جانب سے سرینگر میںمریضوں کیلئے روبوٹک سرجری بھی مہیا کرائی جائے گی ۔










