لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، متعلقہ حکام سے اپیل
سرینگر/// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے منیوارا علاقے کی آبادی نے پینے کے صاف پانی کی قلت پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے آبادی کو فوری طور پر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق منیوارا اننت ناگ میں لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منیوارا کی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جبکہ علاقے میں لوگ ندی نالوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے اس ضمن میں محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مسئلے کی طرف متعلقہ ملازمین کی توجہ بار بار کرائی گئی لیکن انہوںنے عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اْٹھایا۔ لوگوں کے مطابق پینے کے پانی کی قلت کے سبب لوگ سخت پریشان ہے۔ انہوںنے اس معاملے میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ منیوارا کی آبادی کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اْٹھائیں۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے مطابق منیوار اننت ناگ کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں ۔










