میمندر شوپیان میں 26لاکھ 56ہزار 8روپے مالیت کا رہائشی مکان سربمہر
سرینگر/ /اے پی آئی// منشیات کے بدعت کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں منشیات فروش کی 26لاکھ 56ہزار روپے مالیت کی جائیداد سربمہر کرلی ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق منشیات کو سماج سے مکمل طور پر ختم کرنے کی مہم جاری رکھتے ہوئے جموںوکشمیر پولیس نے شوپیان کے بدنام زمانہ منشیات فروش کی 26لاکھ 56ہزار 8روپے مالیت کی جائیداد میمندر شوپیان کے علاقے میں سربمہر کرلی ۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر ات 20/2021،39/2021درج کئے گئے تھے اور مذکورہ ڈرگ سمگلر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی اور تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جائیداد غیر قانونی منشیات اور نشہ آور اشیاء کی فروخت سے حاصل رقم کے ذریعے خریدی گئی تھی ۔ بیان کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی نارکوٹک ڈرگز اینڈ سیکوٹرک سبسڈیز این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق جائیداد کی منسلکی کا عمل باقائدہ پولیس ٹیم ، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ، نمبردار اور چوکی دار کی موجودگی میں مکمل کیا گیا تاکہ تمام قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری یقینی بنایا جاسکے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف قانون کے سخت نفاذ کیلئے پُر عزم ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں۔










