سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منشیات کے ناجائزاستعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقعہ پر اپنے پیغام میں زندگی کے ہر طبقے کے لوگوں سے منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ منشیات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف اس عالمی دن پر آئیے ہم سب اپنے عزم کی تصدیق کریں اور مِل کر معاشرے سے منشیات کی لت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں ‘‘۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت منشیات سے پاک معاشرے کے مقصد کو حاصل کرنے میں ایک فاتح بن کر سامنے آنے کیلئے ثبوتوں پر مبنی روکتھام ، علاج اور دیکھ ریکھ جیسے عملی حل فراہم کرنے کے علاوہ منشیات کے استعمال کے خلاف ایکشن ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور مستحکم موقف اپنانے کیلئے پوری طرح پُر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری سرگرمیوں اور نوجوان نسل کے تمام خدشات کو دور کرنے کیلئے جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں یوتھ کلب قائم کئے جا رہے ہیں ، اس کے علاوہ منشیات کے خاتمے /بحالی مراکز کیلئے دس کروڑ روپے کے اجزاء کو بھی اس سال کے بجٹ میں رکھا گیا ہے جس میں بہت کچھ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی کاوشوں کو فروغ دینے کے محرکات ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری نوجوان آبادی کے استحصال کو روکنے کیلئے ہر اسٹیک ہولڈر کی جانب سے باہمی تعاون سے متعلق کوششیں لازمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر فرد ، کمیونٹیز اور مختلف سماجی تنظیموں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ ’’ منشیات پر حقایق بانٹیں اور جانیں بچائیں ‘‘ غلط معلومات کا مقابلہ کرتے ہوئے سائینسی حقایق کے اشتراک کو فروغ دیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ کمیونٹی عمائدین ، مذہبی اور روحانی سربراہان ، مرکزی دھارے کے ذرایع ابلاغ کو یہ پیغام پھیلانے میں مشعل راہ بننے کا مطالبہ کریں کہ ’’ کسی بھی مہذب معاشرے میں منشیات کے استعمال کی کوئی جگہ نہیں ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ منشیات کی لت کی روک تھام کیلئے فعال کردار ادا کر رہے ہیں ان کی طرف سے ہر کوشش قابلِ تحسین ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر کے اور منشیات کی لعنت کے سلسلے میں ان میں شعور اُجاگر کرنے سے ہم قیمتی جانوں اور اپنے مستقبل کو بچا سکتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے خاتمے کے حل کیلئے نوجوانوں کی صلاح مشورے اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے ذہبی صحت کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی زور دیا ۔










