drug

منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی مہم تیز

بارہمولہ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، ممنوعہ مادہ برآمد

سرینگر// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق تھانہ بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں پہلی پورہ ناگناری کراسنگ پر قائم ناکہ پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت شوکت احمد بنیان ولد نور عالم ساکن کچراڑی ظہان پورہ کے نام سے ہوئی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 30 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس بونیار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔اسی مناسبت سے تھانہ بونیار میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہم عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔