مندیپ کور نے سری نگر شہر کا تفصیلی دورہ کر کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا

مندیپ کور نے سری نگر شہر کا تفصیلی دورہ کر کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا

سری نگر//کمشنر سیکریٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ( ایچ اینڈ یو ڈِی ڈِی) مندیپ کور نے آج سری نگر شہر کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ شہری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عمل آوری کا جائزہ لیا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر اویس احمد، وائس چیئرمین ایل سی ایم اے شاہد سلیم، SMCایس ایم سی ، ایل سی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد شہری خوبصورتی، ماحولیاتی دیرپایت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اُنہوں نے جن اہم مقامات جن کا دورہ کیا گیا ان میں عیدگاہ، برار نمبل سائٹ، راکھ اَرتھ ہاؤسنگ کالونی بمنہ، پارم پورہ وغیرہ شامل ہیں۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور مختلف اِداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے اَب تک کی کوششوں کو سراہا تاہم منصوبوں کی عمل آوری کی رفتار تیز کرنے اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے موقع پر ہی ایک جائزہ میٹنگ بھی منعقد کی جس میں منصوبوں کی ٹائم لائنز، رُکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کے حل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُنہوں نے دیرپاشہری منصوبہ بندی اور سمارٹ سٹی اَقدامات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی تاکہ ایک مضبوط، صاف اور صحت مند سری نگر کو یقینی بنایا جا سکے۔