مندھانا، ہرمن اورشفالی کو درجہ بندی میں فائدہ

دبئی: ہندوستانی نائب کپتان اسمرتی مندھانا پانچویں مقام پر برقرار رہیں جبکہ کپتان ہرمن پریت کور اور شفالی ورما دونوں نے اپنی شاندار کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تازہ ترین آئی سی سی ویمنز ٹی20 درجہ بندی میں11 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ہرمن پریت نے ایک مقام کی ترقی حاصل کی جبکہ شفالی نے بیٹرس کی فہرست میں چار مقامات کی ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 20میں چار ہندوستانیوں کے ساتھ اپنا مقام حاصل کرلیا ۔ چوتھی کھلاڑی جمائمہ روڈریگز ہیں جنہوں نے 19واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔ ریچا گھوش اس وقت اس فہرست میں 24 ویں نمبر پر ہیں۔
بیتھ مونی اب بھی 769پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ کی صف میں سرفہرست ہیں۔