حلقہ انتخاب کے دیہات کا کیادورہ ، عوامی شکایات کے جلد ازالے کی یقین دہانی کی
سرینگر /کے پی ایس ،گلزار احمد گنائی / / پارلیمنٹ ممبر اننت ناگ راجوری میاں الطاف لاروی نے ایم ایل اے اننت ناگ ایسٹ شانگس ریاض خان کے اسمبلی حلقہ کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا جن میں ویل ناگبل، ونتراگ، رکھ براہ اور سونچ شامل ہیں، اس دوران انہوں نے عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔کشمیر پریس سروس نمائندہ گلزار احمد گنائی کے موصولہ تفصیلات کے مطابق اس تفصیلی دورہ کے دوران، مقامی لوگوں نے ایم پی کو ان کی بنیادی ضروریات سے آگاہ کیا، جس میں پینے کے صاف پانی اور دیگر ضروری خدمات کی دستیابی پر بڑا زور دیا گیا۔میاں الطاف نے تحمل سے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں ترقی کے یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ دیہی پٹیوں بالخصوص دور دراز دیہاتوں میں بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ایم ایل اے ریاض خان نے بھی لوگوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے ،اور اسی کڑی کے حوالے سے ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف نے میری گزارش پر حلقے جا دورہ کرتے ہوے لوگوں کے مسائل سنے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ بنیادی ضروریات جلد حل کیے جائے گے۔










