جموں// رُکن قانون ساز اسمبلی جموں ویسٹ اروند گپتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات اروند گپتا نے اپنے حلقے میں پانی کی فراہمی سے متعلق اہم مسائل پر وزیر کی توجہ دلائی اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی درخواست کی۔وزیرموصوف نے اروند گپتا کی تجاویز پر فوری کارروائی کا یقین دلایا اور عوامی فلاح و بہبود کے اہم مسائل پر مستقل تاثرات کی اہمیت پر زور دیا۔










