ممبئی میں قیام کنسلٹنسی فرم کیساتھ فاروق خان کی ملاقات

ممبئی میں قیام کنسلٹنسی فرم کیساتھ فاروق خان کی ملاقات

سری نگر//ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک کنسلٹنسی فرم کے نمائندوں نے سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی جس میں جے اینڈ کے ہارٹیکلچر پروڈکشن ایند مارکیٹنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی )کی بحالی کے طریقہ ٔ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔میسر ز دارا شا کے اِن نمائندوں نے مشیر موصوف کو جے کے ایچ پی ایم سی کے ’’ بحالی منصوبہ‘‘ کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق جانکاری دی۔ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی فرم جے کے ایچ پی ایم سی کی طرف سے کارپوریشن کی اِبتدائی سہولیات جیسے ایپل گریڈنگ، پیکنگ ہاؤسز اور اخروٹ ہولنگ سینٹروں کی بحالی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔اِس موقعہ پر ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی شفت سلطان بھی موجو دتھے۔آئی آئی ایم احمد آباد کے سابق فیکلٹی ممبرڈاکٹر سری واستو اور میسرز دارا شا کے ساتھ باغبانی / زراعت بنیادی ڈھانچے کے ماہرین نے مشیر خان کو آگاہ کیا کہ وہ ایک جامع اورحقیقت پسندانہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور پی پی پی سمیت متعدد ماڈلوں کو جے کے ایچ پی ایم سی،سی اے سٹوروں ، انکیوبیشن مراکز اور انٹگریٹیڈ ایپل پیک ہائوسز اور اخروٹ ہولنگ مراکز جیسے متعدد جدید سولیات کے قیام کے لئے سفارش کرنے کی تجویز کی جارہی ہے ۔مشیر فارو ق خان نے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ جے کے ایچ پی ایم سی کے مجوزہ’’ بحالی منصوبہ‘‘ کو اِس طرح سے ترتیب دیں کہ مجوزہ سہولیات کی تعمیر اور کارروائی میں حکومت اِنٹرفیس کو کم سے کم رکھا جائے ۔اُنہوں نے ان سے ایسے منصوبے پر عمل کرنے کو کہا جو مقامی طور پر قابل عمل ہے لیکن کامیابی کے ساتھ اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔مشیر موصوف نے اُن پریہ تاثر دیا کہ باغبانی صنعت دیہی علاقوں کا ایک اہم مقام ہے اور جو ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر مناسب طریقے سے چینلائز اور مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے تو کارپوریشن یوٹی میں کاروبار کا سب سے کامیاب نمونہ بن جائے گا۔