ملک کی حفاظتی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسکو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیںکی جائے گی:راجناتھ سنگھ
سرینگر // ملک کی حفاظتی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسکو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیںکی جائے گی کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے جس سے ملک کی حفاظتی صورتحال کیلئے درکار انفراسٹرکچر ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار ہوگا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ملک کے سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے حکومت کے اس ویڑن کو پورا کرنے کیلئے تعاون کرنے پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ فوج کی فیلڈ فارمیشنز کو مضبوط بنانے، آپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنے، کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے اور انٹر سروس کوآرڈی نیشن کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سروس ہیڈ کوارٹرز اور فارمیشنز میں موجودہ وسائل کا بہتر استعمال ہوگا اور منصوبوں اور تیاریوں کے حوالے سے فوری فیصلے کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی فوجوں کو جنگ سے متعلقہ ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اس اصلاح سے نہ صرف عمل کا وقت کم ہوگا بلکہ یہ اختیارات کی غیر مرکزیت اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ ملک کے سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے حکومت کے اس ویژن کو پورا کرنے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا۔










