ملک کی سیاست سے کانگریس کا صفایا ہونے جا رہا ہے ،عوام مہاتما گاندھی کی خواہش کو پورا کرنے جا رہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نئے نظریہ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، دنیا کا مضبوط ملک بن گیا / راجناتھ سنگھ

سرینگر // مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ کانگریس کو آزادی کے بعد ختم کر دینا چاہیے۔ ملک کے لوگ مہاتما گاندھی کی اس خواہش کو پورا کرنے جا رہے ہیں اور ملک کی سیاست سے کانگریس کا صفایا ہونے جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر دوہرایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ایک نئے نظریہ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان دنیا کا ایک مضبوط ملک بن گیا ہے اور اس کا وقار بلند ہوا ہے۔ اب جب ہندوستان بین الاقوامی پلیٹ فارم سے بات کرتا ہے تو پوری دنیا غور سے سنتی ہے۔ سی این آئی کے مطابق مشرقی دہلی حلقہ کیلئے بی جے پی امیدوار منوج تیواری کے نامزدگی کے جلوس میں شرکت کرنے کے بعد اپنی تقریر میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے لوگ مہاتما گاندھی کی خواہش کو پورا کرنے جا رہے ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں ملک کی سیاست سے کانگریس کا صفایا کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں عوام مہاتما گاندھی کی دو خواہشات کو پورا کرنے جا رہے ہیں جس میں ایک یہ بھی ہے کہ ہندوستان دنیا کا ایک مضبوط ملک بن جائے۔ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر کسی نے ہندوستان کو ڈرانے کی کوشش کی تو اسے بخشا نہیں جائے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری تاریخ دیکھیں۔ ہم نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی ایک انچ سرزمین پر قبضہ کیا۔ یہ ہندوستان کا کردار ہے۔۔اس موقعہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ حکومت ہندوستان میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی دہشت گرد کو منہ توڑ جواب دے گی۔سنگھ نے کہا’’ہندوستان اپنے پڑوسی کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ہماری تاریخ دیکھیں۔ ہم نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی ایک انچ سرزمین پر قبضہ کیا۔ یہ ہندوستان کا کردار ہے‘‘۔تاہم اگرکوئی ہماری سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دے کر بھارت کو ڈرانے کی کوشش کرتا ہے، تو اسے بخشا نہیں جائے گا‘‘ ۔