2لاکھ64ہزار202نئے کیس درج
سری نگر / /ملک میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کی جاری نئی لہر کے بیچ یومیہ کیسوں میں زبردست اْچھال دیکھا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح سے جمعہ کی صبح تک کے پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کوویڈ19 کے2لاکھ64ہزار202نئے کیس درج کئے گئے۔ جب کہ اس دوران 315 مریضوں کی موت بھی واقعہ ہوگئی ہے۔نئی اموات سامنے آنے کے بعد عالمگیر وباء سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں اب4لاکھ85ہزار350 ہوگئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کی صبح بتایا کہ پورے ملک سے درج کئے گئے کوویڈ وبا کے نئے کیس جمعرات کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ خیال جمعرات کو ہندوستان میں کورونا کے2لاکھ47ہزار417 کیس درج کیے گئے تھے۔وزارت صحت نے بتایا کہ حالیہ کچھ ایام میں یومیہ کیسوںکی تعدادمیں اضافے کے بعد ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیویافعال معاملات کی تعداد اب بڑھ کر12لاکھ72ہزار ہوگئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جمعرات کو ایک لاکھ9ہزار345مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جس کے بعد کورونا سے اب تک ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ہندوستان میں3کروڑ48لاکھ24ہزار706 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں اومیکرون کے کل کیسوںکی تعدادبڑھ کر5753ہوگئی ہے اوریوں گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں ایسے کیسوں میں 4.83فیصد کا اضافہ ہو۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میںابتک 155.39 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 9 ہزار 234 افراد کووڈ 19سے صحت مند ہوئے۔










