سری نگر//کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سری نگر کے ملورہ میں گذشتہ رات تصادم کے دوران مارے جانے والے لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو بڑے حملے کرنے والے تھے۔انہوں نے کہا: ‘کل صبح ابرار (لشکر طیبہ کا کمانڈر) شمالی کشمیر سے نکل رہا تھا اور اس کو دوسرے پاکستانی جنگجو کے ساتھ دو جگہوں پر بڑے حملے کرنے تھے۔ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ںاکہ لگا کر اس کو پکڑ لیا اور اس کی تحویل سے ایک پستول اور ایک گرینیڈ ضبط کیا۔موصوف انسپکٹر جنرل نے یہ تفصیلات ملورہ تصادم کے متعلق منگل کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران فراہم کیں۔اس تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ندیم ابرار اور مسلم نامی ایک پاکستانی جنگجو مارے گئے تھے۔مسٹر کمار نے کہا کہ تفتیش کے دوران ابرار کے افشا پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم ملورہ میں ایک مکان میں مزید ہتھیار برآمد کرنے کی غرض سے داخل ہو رہے تھے کہ وہاں اندر سے فائرنگ ہوئی جس کے تیجے میں تصادم چھڑ گیا اور دونوں جنگجو ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ابرار نے وہاں چھپے پاکستانی جنگجو کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔مسٹر کمار نے کہا کہ اس جگہ پر مزید دو اے کے 47 رائفلیں برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ابرار، مسلم اور خورشید احمد اس ماڈیول کا حصہ تھے جس کے تحت خوشی پورہ اور پارم پورہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں پر حملے ہوئے تھے جن میں دو فوجی جوان اور تین سی آر پی ایف اہلکار از جان ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے خورشید کو سوپور تصادم کے دوران مارا گیا تھا جس کی تحویل سے وہ ہتھیار برآمد کئے گئے تھے جو ہمارے سی آر پی ایف اہلکاروں سے چھینے گئے تھے۔قبل ازیل پولیس نے پیر کے روز ابرار ندیم بٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔کشمیر زون پولیس کے آفشیل ٹویٹر ہینڈل پر منگل کی صبح کہا گیا: ‘مالورہ جھڑپ میں ایک پاکستانی جنگجو اور لشکر طیبہ کے کمانڈر ابرابر کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ممنوعہ مواد بشمول اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔مالورہ میں جھڑپ شروع ہونے سے قبل پولیس کے ایک ترجمان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کے حوالے سے کہا تھا کہ لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ابرار ندیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے آئی جی پی کے حوالے سے کہا تھا: ‘لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ندیم ابرابر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ متعدد ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ نارہ بل بڈگام سے تعلق رکھنے والا ابرابر ندیم بٹ عرف خالد دسمبر 2018 سے سرگرم ہے۔










