ہندوارہ//کلین انڈیا گرین انڈیا، آزادی کا امرت مہا اتسو ا کی ایک کڑی کے تحت محکمہ سوشل فارسٹری کپوارہ نے کپوارہ اور ہندوارہ میں دو الگ الگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس دوران محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے مغل پورہ کپوارہ میں ایک پلانٹ ٹیشن ڈرائیو پروگرام منعقد کیاگیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام دین نے بطور مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی ۔ جبکہ محکمہ سوشل فارسٹری کے ریجنل ڈائریکٹرکشمیر معراج الدین بھی موجود رہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایف او سوشل فارسٹری ڈاکٹر فیاض بٹ،سرپنچ مغل پورہ نے اور پنچایت کمیٹی کے ممبران بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق پروگرام میں ڈپٹی کمشنر کپوارہ محکمہ سوشل فارسٹری کی کافی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی انہوں نے کہا محکمہ سوشل فارسٹری محکمہ جنگلات کے ساتھ سوسائٹی میں بھی کام کررہی ہے اور امسال محکمہ کی جانب سے 12لاکھ کے قریب پودے لگا ئے جارہے ہیں۔ ڈی سی موصوف نے شرکاء سے کہاکہ پیڈ پودے لگانا اس مہم کو آگے بڑھانا اس میں تعاون کرنا ایک نیک کام ہے اس میں ہاتھ بٹانا ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب کو مل کر محکمہ سوشل فارسٹری کا تعاون دیکر شجرکاری مہم کو آگے بڑھانہ ہے اس کی نگرانی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔اس دوران ریجنل ڈئریکٹر کشمیرر معراج الدین ملک نے بتایا کہ مغل پورہ ایریا میں جو آج اس پلانٹ ٹیشن ڈارئیو کا انعقاد ہوا جس میں ازخود ڈی سی کپوارہ نے مہمان خصوصی طور شرکت کی اس کے ہم ڈی سی کے کافی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا پروگرام کو ویلج کمیٹی پنچایت مغل پورہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں مقامی سرپنچ۔اور ولیج کمیٹی کے تمام ممبران نے اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنا بھر پور تعاون دیا اور ان کے تعاون سے مغل پورہ بستی کے نزدیک اس نرسری کی اچھی طرح سے نگرانی ہورہی ہے اور ان کی حفاظت اور ان کے تعاون سے آج اس نرسری میں ساڈھے چھ ہزار پودے لگائے گئے۔ انہوں بتایا امسال کشمیر میں محکمہ سوشل فارسٹری ساڈھے گیارہ لاکھ پودے لگارہی ہے جس میں میل سفیدی کے درختان کے علاوہ دیگر قسم کے درختان لگائے جارہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی کپوارہ نے بتایا کہ کلین انڈیا گرین انڈیا۔آزادی کا امرت مہا اتسو اسی کی ایک کڑی کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیاانہوں نے کہاجس طرح ہم اپنیگھر کی رکھوالی کرتے ہے اسی طرح اپنے جنگلات کی بھی رکھوالی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔بعد ازاں محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے گلستان بنات انسچوٹ واری پورہہندوارہ میں ایک ڈرائنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس دوران انسٹی چیوٹ کے بچوں اور بچیوں نے ڈرائنگ مقابلے میں حصہ لیکر مختلف ڈرائنگ بنائی جس پر اول دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو ٹرافیوں سے نوازا گیا اس دوران ریجنل ڈئریکٹر کشمیر معراج لدین نے ان بچوں کی قابلیت دیکھ کر ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اچھی تعلیم ہی انسانیت کو حیات رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے انسچوٹ کے بانی غلام احمد کمار کی اس کام کی کافی سراہنا کی۔










