rajnath-singh

مغربی ایشیا بحران تیزی سے فیصلے اور لمبی تیاری ہی واحد حل: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی/ایجنسیز//مغربی ایشیا بحران کے بیچ ہندوستان کے سپلائی چین کو لاحق خطرات کا جائزہ لینے کیلئے آئی جی او ایم کی اہم میٹنگ ہوئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو مغربی ایشیا میں ابھرتے ہوئے بحران کے اثرات سے نمٹنے کیلئے درمیانی سے طویل مدتی تیاری اور تیز فیصلہ سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ سنگھ نے یہ بات مغربی ایشیا کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے بنائے گئے ‘انفارمل امپاورڈ گروپ آف منسٹرز (IGoM) کی پہلی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیر فینانس نرملا سیتا رمن، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، وزیر تیل ہردیپ سنگھ پوری، وزیر توانائی منوہر لال اور دیگر وزراء موجود تھے۔