fire incident

معصوم بچہ رمبی آرہ میں ڈوب کر لقمہ اجل

سرینگر//پہاڑی ضلع شوپیان میں خانہ بدوش کنبے سے تعلق رکھنے والا ایک سال کا معصوم بچہ نالہ رمبی آرہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر پہلگام سڑک حادثے میں زخمی ہوا بمنہ سرینگرکا چا ر سالہ بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے شوپیان سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان کے شرمال علاقے میں اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیاجب کمسن بچہ نالہ رمبی آرہ میں ڈوب گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں خانہ بدوش قبائلیوں نے رمبی اآرہ کے نزدیک عارضی ڈیرہ جما لیا تھا اور ہفتہ کی صبح ایک معصوم بچہ ٹینٹ سے رینگتے ہوئے باہر آکر رمبی آرہ نالے میں ڈوب گیا۔ اگرچہ اہل خانہ نے بچے کو بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ ڈوب چکا تھا اور جونہی بچے کو نالے سے باہر نکال کر فوری طور اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بچے کی شناخت عاقب ولد محمد یعقوب کے طور پر ہوئی ہے۔ ادھر مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا سرینگر کا کمسن بچہ اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چار سالہ بچہ حسین علی ولد تصدق علی ساکنہ بمنہ سرینگر اس وقت جمعہ کو زخمی ہو گیا تھا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نیا س کو زور دار ٹکر ماری ۔ زخمی ہونے کے بعد بچے کو علاج و معالجہ کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا تھا تاہم کچھ ہی گھنٹوں کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار کر لقمہ اجل بن گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔