16اپریل تک موسم خشک،12اور 13کوہلکی بارش کاامکان:ماہرموسمیات ڈاکٹرمختار
سری نگر//حالیہ کئی ہفتوں سے جاری خشک موسمی صورتحال کے چلتے عمومی طورپر معتدل آب وہو اکیلئے مشہور کشمیروادی میں دن اوررات کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات سری نگرسمیت پوری وادی میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعدجمعرات کوسری نگر میں دن کادرجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درج ہوا۔محکمہ موسمیات نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کشمیروادی اورجموں صوبے میں بھی16اپریل تک موسمی صورتحال جوںکی توں رہنے کاامکان ہے ،تاہم 12اور13پریل کوجموں وکشمیر کے کچھ مخصوص علاقوںمیں ہلکی بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی آسکتی ہے ۔اس دوران خشک اورخوشگوار موسم میں سیاحوںکی بڑی تعداد نے مغل باغات اورباغ گل لالہ میں گزارکررنگ بہ رنگ پھولوں کانظارہ کیا۔کشمیر وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔محکمہ موسمیات نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں درجہ حرارت.3 9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جوکہ پچھلی رات سے 0.9ڈگری سینٹی گریڈزیادہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ سری نگرمیں دوران شب درج کیاگیادرجہ حرارت موجودہ موسم میں عمومی طورپررہنے والے درجہ حرارت سے2.4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایاکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات قاضی گنڈ میں درجہ حرارت7.2،کوکرناگ میں9.5،معروف سیاحتی مقام پہلگام میں4.2،مشہورسیاحتی مقام گلمرگ میں5.5،اورکپوارہ میں 5.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ وادی کے بیشتر علاقوںمیں دوران شب درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ریکارڈکیاگیاجبکہ ہنوز برف سے ڈھکے گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔محکمہ موسمیات کے ماہرموسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے مزیدجانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ جمعرات کودوپہر 2بجے سری نگرمیں درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ تھا ،جو اگلے2گھنٹوںمیں 28.5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کاامکان ہے ۔انہوںنے کہاکہ دن اوررات کے درجہ حرارت میں جاری اضافہ خشک موسمی صورتحال کانتیجہ ہے ۔موصوف ماہرموسمیات نے کہاکہ کشمیر وادی میں خشک موسمی صورتحال اگلے کچھ ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ڈاکٹر مختار کاکہناتھاکہ کشمیروادی اورجموں صوبے میں بھی16اپریل تک موسمی صورتحال جوںکی توں رہنے کاامکان ہے ،تاہم 12اور13پریل کوجموں وکشمیر کے کچھ مخصوص علاقوںمیں ہلکی بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی آسکتی ہے ۔










