کشمیرمیں جمعرات کی شام سے جمعتہ المبارک کی دوپہرتک موسم مجموعی طورپرخشک

مطلع صاف رہنے کے باعث پوری کشمیروادی کے شبانہ درجہ حرارت پھرکمی واقع

20دسمبرتک جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کی پیش گوئی:محکمہ موسمیات

سری نگر//اتوار کودن بھر اور دوران شب مطلع صاف رہنے کے باعث پوری وادی کے شبانہ درجہ حرارت پھرکمی واقعہ ہوئی جبکہ منفی4.4ڈگری سینٹی گریڈکیساتھ گلمرگ سردترین مقام رہا۔اس دوران پیر کی صبح یخ بستہ ہوائوںکے بعدپورے دن سری نگرسمیت پورے کشمیر میں دھوپ چھائی رہی ۔اُدھر محکمہ موسمیات نے 20دسمبرتک جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کی پیش گوئی کودوہراتے ہوئے کہاکہ اگلے ایک ہفتے کے دوران بالائی مقامات پر کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری کا مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات میدانی علاقوںمیں بارشیں اور متعددبالائی علاقوںمیں بارشوں کیساتھ ساتھ ہلکی تادرمیانی برف باری ہونے کے بعداتوار کوکشمیروادی ،خطہ پیرپنچال اوروادی چنا ب میں موسم خشک رہا اوراس دوران بعض اوقات سورج، بادلوں سے چیرتے ہوئے کرنیں چھاگیا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ اتوار کودن بھر اور پھررات کے وقت آسمان صاف رہنے کی وجہ سے کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں پھرتنزلی درج ہوئی ۔اتوار اورپیرکی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت ایک اعشاریہ6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجو رواں موسم میں یہاں معمول سے2.2ڈگری سینٹی گریڈدزیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہقاضی گنڈ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات درج کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںاتوار اورپیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجویہاں معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کیلئے معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہو ں نے مزید بتایا کہ گلمرگ میںاتوار اورپیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ گلمرگ کیلئے معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں،اتوار اورپیرکی درمیانی رات پارہ 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا جو سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات2.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پھر جموں و کشمیر اور لداخ میں20 دسمبر تک بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم، اس دوران بالائی علاقوںمیں تک الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے ۔