کشتواڑ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ضلع کشتواڑ کا تفصیلی دورہ کیا ۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کے اَفسران کے ساتھ گیسٹ ہائوس چترو میں منعقدہ میٹنگ میں مختلف ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ ضلعی ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے مختلف محکموں کے ذریعے ضلع میں عمل در آمد کے تحت چل رہی مختلف سکیموں سے متعلقہ مشیر موصوف کو جانکاری دی اور اِس کے علاوہ مختلف شعبوں کے حصولیابیوں کو اُجاگر کیا۔مشیر موصوف ضلع میں نمایاں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اِس کے علاوہ مختلف سماجی بہبود سکیموں کی عمل آوری اور اِنفرادی فائدہ اُٹھانے والی سکیموں کا بھی جائزہ لیاگیا۔اُنہوںنے پی ایم جی ایس وائی اور پی ڈبلیو ڈی کے تحت مختص کاموں کو مکمل کرنے میں مختلف عمل آور ی ایجنسیوں کی سست کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ اِن منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ٹھوس اِقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کو کم کیا جاسکے۔اُنہوں نے ضلع کے سکولوں میں زبردست ڈراپ آئوٹ پر سخت تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے سی اِی او کشتواڑ کو ہدایت دی کہ وہ ڈراپ آئوٹ کی وجوہات تلاش کریں اور اِس کے لئے آئی اِی سی کی سرگرمیاں اَنجام دے کر اِس سمت میں ضروری اِقدامات کریں۔ڈی ڈی سی کشتواڑ نے میٹنگ کو آگاہ کیا کہ ضلع اِنتظامیہ نے ضلع میں ڈراپ آئوٹ کا سراغ لگانے کے لئے سکھشم ویب پورٹل شروع کیا جارہا ہے ۔مشیر نے متعدد محکموں کو آسانی سے عمل درآمد مختلف ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی منصوبوں کے نفاذ میں درپیش رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو متعلقہ مشیروں کے ساتھ ٹھائیں گے تاکہ اس کا ازالہ کیا جاسکے۔دریں اثنأ بی ڈی سی چیئرپرسن ، ڈی ڈی سی ممبران ، سرپنچوں اور پنچوں کے متعدد وفود کے علاوہ سیاسی جماعتوں ،سماجی تنظیموں ، سینئر اور ممتاز شہریوں کے نمائندوں نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی اور اُنہیں اپنے مسائل ، شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔پی آر آئی کی سربراہی میں ایک وفد نے مشیر کو متعدد امور گوش گزار کئے۔مشیر موصوف نے وفود کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائزمشکلات اور مسائل کا ازالہ بروقت کیا جائے گا۔ میٹنگ میں وائس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ، صائمہ پروین لون ، ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک شرما، بی ڈی سی چیئرپرسن ، ڈی ڈی سی ممبران ، دائریکٹر زراعت جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں ، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ شم لال ، ڈپٹی لیبر کمشنر جموں نے شرکت کی۔ اِس کے علاوہ ایس پی کشتوڑ راجندر سنگھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اِقبال اور مختلف محکموں کے ضلعی اَفسران بھی موجو دتھے۔










