مشیر فاروق خان کا دورۂ بھدرواہ،ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی منظر نامے کا جا ئزہ لیا

ڈوڈہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ کے علاقے کا دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیاجس میں مرکزی معاونت والی سکیمیں، پی ایم یو وائی ، جے جے ایم، پی ایم جی ایس وائی ، سماجی شعبے کی سکیمیں ،منریگا شامل ہیں۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈوڈہ دھننتر سنگھ کوتوال ، وی سی سنگیتا رانی بھگت ، ڈی سی ڈوڈہ وِکاس شرما، ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد ، ڈائریکٹر زراعت و باغبانی جموں ، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ حنیف ملک ، اے ڈی سی بھدرواہ راکیش کمار ، ڈپٹی لیبر کمشنر جموں کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی اَفسران بھی شرکت کی۔ مشیر موصوف نے سماجی شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکموں سے دستاویزات جمع کرنے میں مستفید اَفراد کے لئے ہینڈ ہولڈنگ کو بڑھادیں ۔وادی بھدرواہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے وہ نوجوانوں سے ٹریکنگ / مہم جو سیاحت کی حوصلہ اَفزائی کرنے کی تاکید کرتے ہیں کیوں کہ اِس میں کم سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور زیادہ منافع بخش ہے ۔ اِس کے علاوہ انہوں نے یقین دِلایا کہ اِس علاقے کی سیاحتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے اِقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔مشیر موصوف نے ڈیلروں کو اِن کی دہلیز پر راشن کی آمد و رفت کے حوالے سے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ ایس آر ٹی سی کے ساتھ معاملہ ترجیحی بنیادوں پر اُٹھائے ۔اِس کے علاوہ ضلع میں آٹے کی سپلائی بند کرنے اور آنے کے بدلے 100 فیصد گند م لینے کے لئے بھی کہاہے۔فاروق خان نے پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے بارے میں متعلقہ ایجنسی سے کہا کہ وہ تمام کمیشن شدہ سڑکوں کی تصدیق کرے ۔جاری میگا پروجیکٹوں کے تناظر میں مشیر موصوف نے عمل آوری ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اس کام میں سرعت لائیں۔مشیر موصوف نے تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ چوبیس گھنٹے ضلع میں خدمات دستیاب رکھیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی طور پر ازالہ کیا جائے ۔ اِ س کے علاوہ انہیں یہ بھی کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور پیش رفت یوٹی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے جسے زمینی سطح پر من و عن لاگو کیا جائے گا۔اِس سے قبل مختلف وفود و اَفرادنے مشیر موصوف سے ملاقات کی جس میں ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، سرپنچ ، پنچوں ، سینئر شہریوں ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور این جی اوز ، سول سوسائٹی ے ممبران شامل ہیں۔اُنہوں نے اپنے شکایات اور مسائل مشیر موصوف کو گوش گزار کئے۔مشیر فاروق خان نے وفود اور اَفراد کی شکایات و مسائل بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ کہ ان کی جانب سے پیش کئے جائز مسائل اور مطالبات کا ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حلقوں کی کی مداخلت کے ذریعے پورے کئے جائیں گے۔