مشیر فاروق خان نے کنسٹرکشن ورکروں کیلئے 80لاکھ روپے کی منظوری دی

مشیر فاروق خان نے کنسٹرکشن ورکروں کیلئے 80لاکھ روپے کی منظوری دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 40کنسٹرکشن ورکروں اور وفات شدہ مزدوروں کے لواحقین کے حق میں 80لاکھ روپے کی منظوری دی ہے تاکہ انہیں مالی مدد کی جائے۔جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ ادر س کنسٹرکشن ورکروں ویلفیئر بورڈ کنسٹرکشن ورکروں کے حق میں تعلیمی مدد ، شادی امداد ، طبی معاوضہ ، وفات کے آخری رسومات کے اخراجات فراہم کر رہا ہے۔موجودہ مالی سال کے دوران بورڈ نے 150 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی ہے۔بورڈ میں اس وقت 3.65لاکھ سے زیادہ رجسٹر ڈ ورکر ہے جن کے حق میں امداد دی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ 3.65 لاکھ ورکروں کے حق میں دو ماہ کے لئے کووِڈ۔19کی وَبا کے دوران خصوصی مددفراہم کی گئی۔واضح رہے کہ محکمہ سماجی بہبود ٹھوس اقدامات کر رہا ہے تاکہ مقدمات کو مقررہ وقت کے اندر نمٹا یا جائے۔