سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے دُنیا کے مشہور نشاط گارڈن کے باہر نصب آئی لَو سری نگر ٹائپو گرافی کا دورہ کیا۔ مشیر موصوف نے سِگنیج کے ساتھ تصویر لینے میں گہری دِلچسپی کا اِظہار کیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے کہا کہ کشمیر میں سن رائز کی جانب سے اِس طرح کے اقدام کو دیکھ کر خوش ہوئی اور لوگوں کے لئے سِگنیج کے ساتھ اَپنی تصاویر پر کلک کرنا ایک شاندار مقام ہے۔یہ ٹائپو گرافی اِنڈین آرمی کے 31 سب ائیریا کے تعاون سے کشمیر میں سَن رائز نے بنائی اور نصب کئے۔










