سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے سول سیکرٹریٹ میں سال 2021-22 کے فُٹ بال کی سرگرمیوں کے کلینڈر کی نقاب کشائی کی ۔ پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس الوک کمار ، سی ای او مشن یوتھ جے اینڈ کے شاہد اقبال چودھری ، سیکرٹری جے کے سپورٹس کونسل نُزہت گُل اور صدر جموں و کشمیر فُٹ بال ایسوسی ایشن زیڈ اے ٹھاکر بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ اس کلینڈر میں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات اور شیڈول شامل ہے جو جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک یو ٹی میں شروع ہوں گے ۔ جموں و کشمیر اور یو ٹی کے باہر سرگرمیوں اور ٹورنامنٹس کے سلسلے میں کھیلے جانے والے 3402 میچوں میں 143959 کھلاڑیوں کی شرکت ہو گی ۔ جموںو کشمیر پریمیر لیگ 2020-21 کے باقی میچوں سے شروع ہونے والی پانچ جولائی سے سرینگر میں فُٹ بال کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی جو چار شعبوں میں کھیلی جا رہی ہیں ۔ سرینگر اور جموں میں مردوں اور خواتین دونوں کے زمرے میں فُٹ بال ڈسپلن میں 44 میچ کھیلے جائیں گے ۔ پروفیشنل فُٹ بال لیگ جیسے دیگر ایونٹس کا آغاز بھی 12 جولائی سے ہو گا ۔ مشیر خان نے کلینڈر کو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے یو ٹی کے مختلف حصوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا تا کہ نوجوانوں کی توانائی کو تعمیری سرگرمیوں میں نشو نما بنایا جا سکے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور بہترین حد تک مقابلہ کرنے کا موقع فراہم ہو گا ۔ مشیر نے مزید کہا کہ حکومت قومی سطح کے کھیلوں کے انفراسٹریکچر کی فراہمی کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو جو حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اس کی وجہ سے یو ٹی کے نوجوانوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مشیر نے مزید ہدایت دی کہ کووڈ 19 احتیاطی تدابیر اور صحت سے متعلق مشورے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ پرنسپل سیکرٹری الوک کمار نے مشیر کو بریفنگ دی کہ وہ پہلے ہی میچوں کے دوران ٹی آر سی میں مفت ٹیسٹنگ بوتھ مہیا کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری کھیلوں کے سالانہ کلینڈر بھی آنے والے دنوں میں منظر عام پر آئیں گے ۔ لفٹینٹ گورنر کی ہدایت پر سپورٹس کونسل ایس او پی کی سختی سے پاسداری کرتے ہوئے ٹیک لائین ’’ اب روز کھیلیں گے ہم ‘‘ کے تحت 53 مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے تیار ہے ۔










