مشیر فاروق خان نے جموںوکشمیر میں فن اور سیاحت کے فروغ پرزور دیا

مشیر فاروق خان نے جموںوکشمیر میں فن اور سیاحت کے فروغ پرزور دیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آرٹ انیشی ایٹوکے اِختتامی دِن اور انعامات کی تقسیم کی تقریب کی صدارت کی ۔ یہ سہ روزہ مصوری کیمپ کالا کیندر جموںمیں آئیکو نک وِیک کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔اِس تقریب کا اہتمام ایک این جی او ٹوراِزم فیڈریشن جموں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کرکیا تھا۔مشیر موصوف نے منتظمین کے منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے کہا،’’ جموںوکشمیر کو بے مثال خوبصورتی سے نوازا گیا ہے جس نے متعدد فنکاروں کے لئے تحریک کا کام کیا ہے اور ایسا کرتے رہیں گے۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ قدرتی خوبصورتی فن کارو ں کے ساتھ دُنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی حوصلہ افزائی اور خیر مقدم کرے۔مشیر فاروق خان نے فن کاروں کی حوصلہ اَفزائی کی ۔ممتاز مصوروں پر مشتمل ڈاکٹر کسم لتا ، رچا گیتا اور ایڈیشنل سیکرٹری جے کے سی اے اے ایل ارویندر سنگھ امن نے جیتنے والوں اور شرکأ کو انعامات دئیے ۔تین امتیازی انعامات شکتی کماری ، شیتل کماری اور چتر شی گپتا نے حاصل کئے۔اِس موقعہ پر موجود اَفراد میں ٹورازم فیڈریشن جموں کے راجیش گپتا اور تپن دوبے ، شرکأ ، فن کے ماہر اور دیگر لوگ شامل تھے۔