جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں توی گالف کورس (جے ٹی جی سی) میں دیوالی کپ 2022 کا آغاز کیا۔گولف کپ کا انعقاد جے ٹی جی سی نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں کے اشتراک سے انعقاد کیا ہے۔ٹورنامنٹ میں اے ڈی جی پی غریب داس اور ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز آلوک کمار اور تقریباً 108 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔پون پریہار ( جنرل زمرے) ، کرنل وِجے کمار مہاجن ( سینئرزمرے) اور ماسٹر آرین ( بچوں کے زمرے) کو ٹورنامنٹ کا مجموعی فاتح قرار دیا گیا جبکہ روہت بھلہ ( جنرل زمرے) ، ہیمنت کمار شرما ( سینئر زمرے) اور ماسٹر دھنن خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا رَنر اَپ قرار دیا گیا ۔مزید برآں، وی پی سنگھ نے سٹریٹ ڈرائیو (3 فٹ، 5 انچ) کے لئے ایوارڈ جیتا، سب سے لمبی ڈرائیو کا ایوارڈ کرنل جے ایس رنہاوا (274 میٹر) اور ہول نمبر پر پن کے سب سے قریب رہا۔ 2 شاہد پرویز (6 فٹ، 3 انچ) کے پاس گیا۔راجیور ائے بھٹناگر نے جیتنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے نوجوان پود میں گولفنگ کلچر کو اُبھارنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہو ںنے ایونٹ کے کامیاب اِنعقاد پر جے ٹی جی سی کی اِنتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس طر ح کے ٹورنامنٹ مستقبل بنیادوں پر منعقد ہونے چاہئیں۔بعد میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل کے ساتھ مل کر ونر ، رنر اَپ اور دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورمومنٹوز تقسیم کیں جنہیں مختلف زمروں میں بہترین قرار دیا گیا ۔اِس موقعہ پر سیکرٹری جے ٹی جی سی مناو گپتا نے خطاب کرتے ہوئے تمام گالفروں کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوںنے ٹورنامنٹ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔










