Advisor Bhatnagar tees off Golf Tournament at RSGC-29-1

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آر ایس جی سی سری نگر میں گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے رائیل سپرنگس گالف کورس( آر ایس جی سی ) میں گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔اِس ٹورنامنٹ کا اِنعقاد محکمہ سیاحت جموںوکشمیر نے فیڈریشن آف اِنڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی ) اور چھتیس گڈھ ٹوراِزم بورڈ کے اشتراک سے کیا ہے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ناظ سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، چھتیس گڈھ ٹور اِزم بورڈ کے ایم ڈی ، ایف آئی سی سی آئی کے سینئر اَفسران ، جموںوکشمیر اور ملک بھر سے پیشہ ور گالف کھلاڑی بھی موجود تھے۔دورانِ ٹی آف تقریب لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف شراکت داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت سوئزر لینڈ کی طرز پر پہلگام میں سرمائی گالف ٹورنامنٹ کے اِنعقاد کے اِمکانات پر غور کرے گی۔مشیر موصوف نے تقریب میں کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ انہیں جموںوکشمیر میں پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔