مشیر بصیر خان کی زیر صدارت محکمہ فلوری کلچر کی جائزہ میٹنگ منعقد

سری نگر / /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ فلوریکلچر ، پارکس اور گارڈنز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر پارکس اینڈ گارڈنز ، ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر ، ڈائریکٹر پلاننگ فلوریکلچر اور ڈائریکٹر فائنانس فلوریکلچر نے شرکت کی ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پارکوں اور باغات کی خوبصورتی میں بہتری لانے کے طریقے اور ذرایع تلاش کریں ۔ میٹنگ کے دوران باغات اور پارکوں کو سیاحوں کیلئے زیادہ دلکش بنانے کیلئے پلانٹ ڈرائیوز ، کلسٹر پلانٹیشن ، ایونیو پلانٹ اور سجاوٹی پودے لگانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کمشنر فلوریکلچر نے محکمہ میں پیش کی جانے والی سہولیات اور بہتری کے بارے میں مشیر کو تفصیلی بریف کیا ۔ مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ متحرک رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ محکمہ کے زیر انتظام باغات ، پارکوں اور سہولیات کی خوبصورتی کو احتیاط سے نئی قسم کے پودوں اور آرٹ مناظر کی حالت متعارف کروا کر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں سیاحت کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے موجودہ ضروریات کے مطابق کسی بھی طرح کے اخراجات کو زیادہ نتیجہ خیز اور موافقت بخش بنانے کیلئے مناسب منصوبہ بندی اور فول پروف میکنزم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری فلوریکلچر نے مشیر کو مختلف پارکوں اور باغات کی خوبصورتی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ زائرین کیلئے سہولیات میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں ۔