کپواڑہ / /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ سب ڈویژن کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا جس کے بعد ڈی ڈی سی چیئر مین اور ممبران ، پی آر آئی اور ضلعی انتظامیہ انتظامیہ انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کر کے کووڈ کنٹینمنٹ اقدامات کا جائزہ لیا ۔ مشیر نے کووڈ کئیر سنٹر یونیسو کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے پوہرہ میں 6.3 ایم وی اے رسیونگ سٹیشن کا معائینہ کیا جس میں 3.80 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ مشیر نے 3,89 لاکھ روپے کی لاگت سے آسٹن محلہ اسکول کی باڑ لگانے کے کام کا معائینہ کیا اور بیک ٹو ولیج کنور جنس پروگرام کے تحت 2.88 لاکھ روپے کی لاگت سے گُردوارہ گڈی بل چوگل کی دیوار کے کام کا بھی معائینہ کیا ۔ مشیر نے میڈن چوگول پنچائت حلقہ میں آبپاشی کوہل یعنی مارگٹ کوہل کی ڈی سیلٹیشن کا بھی معائینہ کیا ۔ اس موقعہ پر مشیر نے بتایا کہ ڈی سیلٹائیزیشن کے عمل پر 2.11 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ مشیر نے اے سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ ایم جی نریگا کے تحت مزدوروں کی ادائیگیوں کے وقت کے نظام الاوقات پر سختی سے عمل کریں ۔ بعد ازاں مشیر نے ضلعی ترقیاتی کونسل کے چئیر مین اور ممبران ، پی آر آئی اور ضلع انتظامیہ کے افسران کا مشترکہ اجلاس انوائیرمنٹ ہال ہندواڑہ میں طلب کیا ۔ مشیر نے ضلعی انتظامیہ اورافسران سے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دیہی علاقوں کے متواتر دوروں کو یقینی بنائیں اور کہا کہ کووڈ پابندیوں کی وجہ سے دیہی آبادی کو اپنی شکائت کے حل کیلئے انتظامیہ سے ملاقات میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ چیئر مین ضلعی ترقیاتی کونسل ( ڈی ڈی سی ) عرفان سلطان پنڈتپوری ، وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین ،ہندواڑہ سب ڈویژن کے ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی چئیر پرسن ، اے ڈی سی ہندواڑہ نذیر احمد میر ، صدر ایم سی لنگیٹ ، ضلع انتظامیہ کے افسران ، صدر ٹریڈرز فیڈریشن ہندواڑہ اور دیگر متعلقہ افراد نے اجلاس میں شرکت کی ۔ مشیر نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد کووڈ کنٹین منٹ اِقدامات کا ذاتی طور پر جائیزہ لینا اور بجلی /پانی کی فراہمی ، زرعی کاموں اور دیہی ترقیاتی کاموں سے متعلق ترقیاتی امور کا جائیزہ لینا ہے ۔ مشیر بصیر خان نے کووڈ ڈیوٹی سے وابستہ تمام متعلقہ افسران بالخصوص ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو ٹیکے لگانے کی اہمیت سے آگاہ کریں اور افواہوں کو دور کریں ۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے مشیر کو کووڈ کنٹین منٹ اِقدامات سے آگاہ کیا ۔ مشیر نے پی آر آئی سے بھی رائے لی جس کے دوران چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل عرفان سلطان پنڈتپوری اور وائس چئیر مین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر نے مشیر کو ضلع میں کووڈ کنٹینمنٹ اقدامات اور دیگر ترقیاتی امور سے آگاہ کیا ۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبران نے اپنے متعلقہ علاقوں کی عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل اور مشکلات کا جلد نمٹارہ کیا جائے گا ۔










