مشیر بصیر خان نے 75ویں یو م آزادی کے موقعہ پر 75شکارہ ریلی کو جھیل ڈل میںجھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

سری نگر//75 ویں یوم آزادی کی تقریبا ت کے ایک حصے کے طور پر جسے’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ کے طور پر منایا جار ہاہے ۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نےنہرو پارک ڈل جھیل سے ایک شکارریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ناظم اِطلاعات و تعلقات عامہ راہل پانڈے ، ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ڈاکٹر احسان الحق چشتی اور محکمہ سیاحت کے دیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجو دتھے۔تقریب سے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ اِ س برس کا یوم آزادی بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس دِن کو ہم ’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ کے طور پر منارہے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ دِن ہمیں اَپنے عظیم رہنمائوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمارے عظیم ملک کے لئے اَپنی جانیں قربان کیں۔ اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے کہا کہ حکومت ان تمام شراکت داروں کو مسلسل ہینڈ ہولڈنگ فراہم کر رہی ہے جو سیاحتی شعبے سے وابستہ ہیں ۔ اُنہوں نے اُن سے اپیل کی کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی جانب سے ان کے لئے دستیاب فوائد اور مراعات کا استفادہ کریں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ 75 شکاریوں نے اس ریلی میں حصہ لیا تاکہ اس کے ساتھ 75 واں یوم آزادی ’’آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘منایا جائے۔