اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کے ہمراہ ڈائریکٹر ان آر ڈی ڈی و فلوری کلچر ، چیف انجینئر پی ڈی ڈی اور دیگر سرکاری اَفسران نے ضلع اننت ناگ کے ڈورو سب ڈویژن کا دورہ کیا۔مشیر موصوف نے کووِڈ ایس او پیز کی عمل آوری ، ٹیکہ کاری مہم کی پیش رفت اور پی ڈی ڈی ، آر ڈی ڈی ، فلوری کلچر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ڈی ڈی سی ،بی ڈی سی ، اَوقاف ممبران اور سول سوسائٹی کے دیگر ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے متعدد عوامی وفود اور اَفراد کی شکایات کی بھی سنوائی کی۔مشیر بصیر احمد خان نے سب ڈویژن کے دورے پر ریسونگ سٹیشن کا معائینہ کیا جہاں اَفسران نے انہیں جانکاری دی کہ پروجیکٹ مکمل ہوچکا ہے اور اسے عوام کے نام وقف کی جائے گا۔ناظم دیہی ترقی طارق احمد زرگر نے مشیرموصوف کے ہمراہ اِس علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔اے ڈی ڈی سی بشیر احمدنے مشیر موصوف کو سب ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔اُنہوںنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں۔مشیر موصوف نے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے مزید کوششیں کرنے کی ہدایت دی بالخصوص اجرت روزگار اور زراعت کے کاموں میں ۔ تاہم اُنہوں نے کووِڈ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا تاکہ عوامی صحت کی حفاظت کے ساتھ ہی معاش حاصل کرنے کے لئے ایک توازن برقرار رکھا جاسکے۔بعد میں مشیر موصوف کیفٹیریا پارک ویری ناگ میں عوامی دربار منعقد کیا جہاں اُنہوں نے ڈی ڈی سی ، یو ایل بی اور بی ڈی سی ممبروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ اُنہوں نے متعدد عوامی وفود اور سول سوسائٹی کے ممبران کو بھی بغور سنا ۔اِس موقعہ پر آر ڈی ڈی اور فلوری کلچر ، اے ڈی ڈی سی اننت ناگ ، چیف انجینئر پی ڈ ی ڈی ، ایس ڈی ایم ڈورو ، اے سی ڈی اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے اَفسران بھی موجود تھے۔عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے دیہی اور دُور دراز علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل کریں۔مشیر بصیر احمد خان نے اَفسران سے کہا کہ جب تک ہر فرد کووِڈ حفاظتی ٹیکہ نہیں لگایا جائے گا تب تک ٹیکہ کاری مہمات کو تیزی جاری رکھیں۔اُنہوں نے کووِڈ ڈیوٹی سے وابستہ تمام متعلقہ اَفسران بالخصوص ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کی اہمیت سے آگاہ کریں اور اس سے متعلق اَفواہوں کو بھی دور کرنے کی بھرپور کوششیں کریں۔مشیر موصوف نے تمام شراکت داروں کو ممکنہ کووِڈ کی تیسری لہر کو روکنے کے لئے ذمہ داری سے کام کرنا چاہیئے اور ایس او پیز پر من و عن سختی سے عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت نے کووِڈ تخفیفی اور ترقی کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے مشیر موصوف نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ نے عوام کی دہلیز پر ویکسین کے وافر ذخیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ مشیر بصیر خان نے کہا کہ کوڈ کیئر سینٹروں اور ٹیلی میڈیسن کی سہولیات مقامی اور معاشرتی سطح پر کووِڈ اور غیر کووِڈ طبی امور کو حل کرنے کے لئے ایک نیا تصورات ہیں اس کے علاوہ دیہی صحت نگہداشت کی مضبوط بنیاد ہیں۔انہوں نے ناظم سیاحت کو کہا کہ وہ اِس علاقے میں نئی سیاحتی مقامات تلاش کریں ۔ اس کے علاوہ مشیر موصوف نے ناظم پھولبانی کو ہدایت دی کہ وہ ویری ناگ میں باغ کی دیکھ ریکھ، غیر فعال لائٹس کی مرمت کریں اور پارکس اور راستوں کی خوبصورتی کا کام ہاتھ میں لیں۔اُنہوں نے ناظم پھولبانی سے کارروائی کی رِپورٹ کے لئے دس دن کی ٹائم لائن دی۔ مشیرموصوف نے چیف انجینئر پی ڈی ڈی کو یہ بھی ہدایت دی کہ سب ڈویژن میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو اَپ گریڈ کرنے اور مضبوط بنانے کے لئے تمام کوششیں جاری رکھیں۔ عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے مشیر موصوف کویہاں کا دورہ کرنے ،فلاح و بہبود اورعلاقے کی ترقی کے لئے کوششیں کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔










