سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے صنعت گھر بمنہ میں جموںوکشمیر کھادی اور وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( جے کے کے وی آئی بی ) کے 105ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا بٹ ، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر ، سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ رفعت عارف ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر ، رجسٹرار کوآپریٹیوز ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر ، ڈائریکٹر ایم ایس ایم ای اور سیکرٹری کے وی آئی بی نے شرکت کی۔مشیرموصوف نے بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ یوٹی کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی مدد کریں تاکہ وہ کھادی اور وِلیج اِنڈسٹریز کے شعبے کے مختلف منصوبوں سے فائدہ اُٹھا سکیں۔مشیر بصیر خان نے کہا کہ بورڈ جموں وکشمیر کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید ا کریں ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ زمینی سطح پر مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے سخت کوششیں کریں۔مشیر موصوف نے کہا کہ بورڈ روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں بالخصوص وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) کی عمل آوری کے لئے جموںوکشمیر میں نوڈل ایجنسی نامزد کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ خواہش مند کاروباری اَفراد کو ہر طرح کی مدد فراہم کرکے اِن اِقدامات پر کامیابی سے عمل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو ہنر اور کاروباری ترقی کی تربیت دے اور فوائد کو حاصل کرنے کے لئے دیگر سرکاری اِداروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے ساتھ کام کریں۔بورڈ آف ڈائریکٹرس نے جے کے شہری روزگار جنریشن پروگرام کے ذریعے شہری نوجوانوں تک ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے فوائد بڑھانے اور روایتی صنعتوں کی بحالی کے لئے کلسٹر اَپروچ کو اَپنانے کے لئے حکومت کی منطوری کے لئے بھی فیصلہ لیاہے۔مشیر موصوف نے انہیں کووِڈ رہنما اَصولوں کو مد نظررکھتے ہوئے اِنفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونکیشن ( آئی اِی سی ) کی سرگرمیوں کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کے جامع منصوبے کے ذریعے جے کے کے وی آئی بی کی مختلف سکیموں کو مقبول بنانے کی ہدایت دی۔اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ پروگراموں کے بارے میں بتایا گیا کہ این ایس ایس ایچ سکیم کے تحت رورل سیلف ایمپلائمنٹ اِنسٹی چیوٹ اور اَنٹر پرینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ کے ذریعے 474 ایس سی / ایس ٹی اُمید واروں کو اِی ڈی پی کی تربیت دی گئی ہے ۔ان 250 میں سے پی ایم ای جی پی / جے کے آر جی پی کے تحت قرض حاصل کرکے اَپنے یونٹ قائم کرچکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ 159 خواہشمند کاروباریوں کو مختلف سرگرمیوں کے تحت ایس کیو اے ٹی کے ذریعے اِی ڈی پی کی تربیت فراہم کی گئی ۔یہ بھی بتایا گیا کہ کمر شل فلوری کلچرکاشت ، ورمین ۔کمپوسٹ مینوفیکچرنگ،مگس بانی،اعلیٰ کثافت کے باغات اورپولٹری فارمنگ جیسے مختلف سرگرمیوں کے تحت 122 اُمید واروں کو سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ ایس کیو یو اے ایس ٹی کشمیر کے تعاون سے جموں وکشمیر کے مختلف اَضلاع میں این ایس ایس ایچ سکیم کے رہنما خطوط کے مطابق منعقد کی گئی ہے ۔اِس کے علاوہ 166 اُمید واروں کو آئی ٹی آئی کے ذریعے مختلف سرگرمیوں کے تحت ہنرمندی سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔










